چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی چیئرمین لوک سہائیتا ڈی آئی جی پیر محمد شاہ سے ملاقات

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے چیئرمین لوک سہائیتا ڈی آئی جی پیر محمد شاہ سے ملاقات کی، جس میں دوسری لوک سہائیتا میراتھن دوڑ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں بتایا گیا کہ لوک سہائیتا میراتھن ایک بار پھر سکھر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

دوسری لوک سہائیتا میراتھن دوڑ 21 دسمبر کو پبلک اسکول سکھر سے شروع ہوگی، جو شاہ حسین، ضلع خیرپور تک جائے گی اور وہاں سے یو ٹرن لے کر دوبارہ پبلک اسکول سکھر پر اختتام پذیر ہوگی۔اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے میراتھن کے انعقاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لوک سہائیتا میراتھن دوڑ صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد اور مثبت پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی صحت مند اور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند اور مثبت ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button