وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایات 35 سال سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ کا پائدار حل، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا متنازعہ زونز کا دورہ، انگریز دور میں کھینچی گئی میفی گرفتھ لائن کا تفصیلی جائزہ، 35 سال سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ کے پائدار حل کا یہ بہترین وقت ہے انشاللہ جلد تنازعہ حل کرکے 18 ہزار متاثرین کی بے چینی ختم کر دی جائے گی۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے 35 سال سے التوا کا شکار ریگی ماڈل ٹاؤن تنازعہ کے پائدار حل کے حوالے سے ریگی ماڈل ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر بلال شائد راؤ، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی شاہ فہد، کوکی خیل قبائل اور پشاور اور ضلع خیبر کے ریونیو افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، کمشنر پشاور ڈویژن نے تنازعہ کا باعث بننے والے قبائلی ضلع خیبر اور ضلع پشاور کی حد بندی کے لیے انگریز دور میں کھینچی گئی میفی گرفتھ لائن کا تفصیلی جائزہ لیا اور ریونیو اسٹاف سے معلومات حاصل کی کمشنر پشاور ڈویژن نے ضلع پشاور اور ضلع خیبر کے ریونیو اسٹاف اور پی ڈی ائے کے انجنئیر پر مشتمل ٹیم کو میفی گرفتھ لائن بارے کی گئی اپنی اپنی حد بندی بارے تفصیلی رپورٹ تیار کرکے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی جبکہ اس سلسلے میں دوبارہ مشترکہ اجلاس 23 دسمبر بروز پیر طلب کرلیا اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تنازعہ کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور تمام فریقین بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لحاظہ بہترین وقت سے فائدہ اٹھا کر تنازعہ کو حل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد متاثرین کو خوشخبری دی جائے گی انہوں نے تعاون کرنے پر کوکی خیل قبائل کا خصوصی شکریہ ادا کیا






