خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے 5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاج کے لیے تیاری تیز کردی گئی ہے۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر قیادت ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کے سلسلے میں ممبر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا تحصیل چئیرمین پبی غیور علی خان خٹک کی رہایشگاہ پر اہم اجلاس کا انقعاد زیر صدرات صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار کیا گیا۔

اہم اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے تحصیل چئیرمین پشتخرہ ہارون صفت، تحصیل چئیرمین رزڑ صوابی غلام علی حقانی، تحصیل چئیرمین لاہور عادل خان، کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار علی خلیل، تحصیل چئیرمین لورہ ایبٹ آباد افتخار عباسی، نور قدیم، حاجی جامداد، سعود، شبیر خلیل، محمد حمزہ، حاجی عظمت آفریدی، شاہ خالد تحصیل چئیرمین لنڈی کوتل، شاہد خان آفریدی، تیمور کمال، حاجی کلیم اللہ، مولنا مبارک زیب نے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل اور صوبائی حکومت کیطرف سے مقامی حکومتوں کے حل میں عدم دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مقامی حکومتوں کو مفلوج رکھکر، ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھکر خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوام سے زیادتی کی ہیں۔صدر ایسوسی ایشن مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے مقامی حکومتوں کے مسائل، مقامی حکومتوں کے قانونی آئینی حقوق پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی صوبائی حکومتوں جن میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی حکومت، سردار علی آمین گھنڈاپور کی حکومت کے سامنے بھرپور احتجاج کیے،پرامن احتجاج پر صوبائی حکومت کے ایما پر بدترین شلینگ، لاٹھی چارج متعدد بار کی گئی، ہمارے بلدیاتی نمائندوں کو گرفتار کیا گیا، بلدیاتی نمائندوں کو شدید زخمی کیا گیا ساتھ ہی صوبائی حکومت کیساتھ مذکرات کیے گئے، وزرا اعلیٰ محمود خان، سردار علی آمین گھنڈاپور کیساتھ مذکرات، ان کیطرف سے وعدے کیے گئے جن کے منٹس موجود ہے مگر پی ٹی آئی صوبائی حکومتیی کسی وعدے کو بھی پورا نہیں کرسکی حتیٰ کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ ہی نہیں کیا۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل نے چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ پبی نوشہرہ غیور خان خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 5 جنوری 2026 کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمایندگان ہزاروں کی تعداد میں پشاور کا رخ کرینگے۔صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے 5 جنوری احتجاج کے حوالے سے بلدیاتی نمائندوں کو زمہ داریاں بھی تفویض کی جن پر ہر صورت عمل درآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہیں۔






