اجلاس میں مختلف محکموں کے 270 افسران کو ترقیاں دینے کی سفارش کی گئی۔صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں محکمہ پولیس کے 43 ڈی ایس پیز کو بطور ایس پی گریڈ 18 میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔اجلاس میں محکمہ صحت کے 165 میڈیکل افسران کو سینیئر میڈیکل آفیسر کے عہدے پر جب کہ 23 کو سینیئر ڈینٹل سرجن کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے 11 پروفیسرز کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔محکمہ کالج ایجوکیشن کے 19 افسران کو بطور چیف لائبریرین گریڈ 19 میں ترقی دینے، 
محکمہ اطلاعات کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کو بطور ڈائریکٹر گریڈ 19 میں ترقی دینے،صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کے اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے 6 افسران کو بطور ڈائریکٹر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔






