پانچ جنوری احتجاج میں خیبرپختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں بلدیاتی نمایندگان، سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت اہل پشاور بھرپور شرکت کرینگے۔

لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج تیاریوں کے سلسلے میں اج تحصیل بڈھ بیر پشاور کا اجلاس زیر صدارت تحصیل کنونئیر نور قدیم شاہ منقعد ہوا۔ اجلاس میں چئیرمین محمد حمزہ، ملک نواز، عرفان شاہ سمیت متعدد بلدیاتی نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مقامی حکومتوں کے مسائل اور خیبرپختونخوا کی تاریخ میں مقامی حکومتوں کے ساتھ ہونے والے بدترین ناروا ظلم نا انصافی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں مقامی حکومتوں کا نظام گزشتہ چار سالوں سے صوبائی حکومت کی بلدیات دشمن پالیسوں کی وجہ سے مفلوج ہیں۔متفقہ طور پر تحصیل بڈھ بیر ممبران نے اعلان کیا کہ 5 جنوری بروز پیر احتجاج میں تحصیل بڈھ بیر چئیرمین و ممبران اپنے ورکروں سمت شرکت کرینگے۔






