صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، ایم ڈی واٹر بورڈ، پی ڈی میگا پروجیکٹ اور کے ڈی اے کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیر بلدیات نے صفائی ستھرائی کے انتظامات، نالوں کی حالت اور نکاسیٔ آب کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نکاسیٔ آب اور صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔






