پشاور(بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کال پر 5 جنوری خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے
پرامن احتجاج کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔
سربراہی انتظامی کمیٹی تحصیل چئیرمین پشتخرہ ہارون صفت کے سربراہی قائم کمیٹی جن میں چئیرمین تحصیل شاہ عالم حاجی کلیم اللہ، تحصیل چئیرمین پبی غیور علی خان خٹک، چئیرمین ارباب وصال، حاجی جامداد،سعود خان، عالمزیب خان،شبیر خلیل،ایوب قریشی میٹروپولیٹن ،کوارڈنیٹر انتظار خلیل، محمد حمزہ، نور قدیم شاہ تحصیل بڈھ بیر،ضیاء الرحمن تحصیل چمکنی، پرویز خان تحصیل متھرا و دیگر شامل تھے انہوں نے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے حتمی شکل دیدی۔ سربراہ انتظامی کمیٹی تحصیل چئیرمین پشتخرہ ہارون صفت کا بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے تمام بلدیاتی نمائندے، سیاسی جماعتوں کے کارکن 5 جنوری بروز پیر میٹروپولیٹن کونسل پنچینگے وہاں سے جلوس کی شکل میں جناح پارک جب کے جناح پارک میں تمام ساتھی اکھٹے ہوکر خیبرپختونخوا اسمبلی کیطرف واک کرتے ہوئے پرامن احتجاج ریکارڈ کرینگے۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے انتظامی کمیٹی کی محنت کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامی کمیٹی نے بروقت تمام تر انتطامات فاینل کرلیے جس پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کیطرف سے انتظامی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اج بروز اتوار 4 جنوری خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے قافلے پشاور پنچنا شروع ہونگے۔کوارڈنیٹر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن انتظار خلیل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندے گزشتہ چار سال سے اختیارات و ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہے جس پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور امید رکھتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں مضبوط فعال بلدیاتی نظام کے لیے بلدیاتی نمائندے کوشیش جاری رکیھنگے۔






