جرگہ ہال تحصیل الپوری ضلع شانگلہ کے تمام پانچ تحصیلوں کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت محمد عالم خان منعقد ہوا .مشترکہ اجلاس تحصیل الپوری، تحصیل ماتونگ، تحصیل چکیسر، تحصیل بشام، تحصیل پورن کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل چیئرمین وقار احمد خان ، تحصیل چیئرمین چکیسر بخت عالم خان اور تحصیل چیئرمین پورن عبدالمولا خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر کچھ قرار دادیں منظور ہوئی 1. صوبائی حکومت اور تمام صوبائی اسمبلی کے ممبران نہیں چاہتے کہ بلدیاتی نظام مظبوط ہو اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو ۔ یہ ایوان پختونخوا کے صوبائی اسمبلی سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ جلد از جلد بلدیاتی نظام کو اختیارات اور فنڈز فراہمی کو یقینی بنائے2. ہمارے چار سال ضائع ہوگئیں اور ہمیں ایک روپے ترقیاتی فنڈز نہیں دیا گیا اب یہ ایوان صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ہمیں قانون کے مطابق دو سال کا ایکسٹینشن دیا جائے اور ساتھ میں ترقیاتی فنڈز بھی فراہم کیا جائے 3. پشاور ہائی کورٹ کا جو فیصلہ بلدیاتی نظام کے بارے میں جاری ہوا ہے تو یہ ایوان مشترکہ طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ ان فیصلی پر من و عن عمل درآمد کرنا صوبائی حکومت اور صوبائی اسمبلی کا قانونی حق بنتا ہے کہ ان پر عمل درآمد کریں4. ایوان میں مشترکہ طور پر قرار داد منظور ہوا کہ انشاء اللہ 14 جنوری کے احتجاج میں شانگلہ کے تمام پانچ تحصیلوں کے تحصیل چیئرمین سمت ویلج کونسل کے چیئرمین اور ویلج کونسل کا تمام کابینہ شرکت کریگی اور صوبائی اسمبلی اور صوبائی حکومت سے اپنا حق چھین کر رہینگے ۔






