اجلاس میں وزیرِ بلدیات و اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، وزیرِ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان، مشیرِ خزانہ مزمل اسلم، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل، سیکرٹری محکمہ صحت شاہد اللہ خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو (PPHI) کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 دسمبر 2024 کے فیصلے اور رائج قوانین و پالیسیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانونی و انتظامی پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے حتمی سفارشات تیار کرنے پر مشاورت کی گئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کا باریک بینی سے تجزیہ پیش کیا گیا اور پالیسی و قواعد و ضوابط کے تناظر میں ملازمین کی مستقلی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے پریزنٹیشنز اور ورکنگ پیپرز کے ذریعے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
Read Next
22 گھنٹے ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
3 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
4 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
5 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
5 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
6 دن ago



