وزیر بلدیات کی زیرصدارت اجلاس، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ وزیراعلٰی مریم نواز کے ویژن کے مطابق معیار اور شفافیت کا خیال رکھا جائے، ذیشان رفیق

وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران صوبے میں محکمہ بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے صوبائی وزیر کو مختلف جاری اور نئے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے عوامی بہتری سے متعلق جاری سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق معیار اور شفافیت کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کے لئے بھاری رقوم مختص کی گئی ہیں۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ منصوبے بروقت مکمل کرائیں۔ وزیر بلدیات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹوٹی گلیوں، نالیوں کی مرمت کی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں گی۔ خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو جلد چالو کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ نئے منصوبے اگلے 10 سال کی آبادی کی ضروریات مدنظر رکھ کر بنائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button