لاہور (نمائندہ خصوصی)ملک سکندر نے یونین کونسل نمبر 235 ٹاؤن شپ لاہور کا چارج سنبھال لیا ۔اس موقع پر مہر عبدالروف کوآرڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و سئینر صحافی اور سابقہ سیکرٹری اصغر شاکر کی جانب سے ملک سکندر کو ہار پہنائے گئے اور دعائیہ تقریب کی گئی انتظامیہ یونین کونسل نے مٹھائی تقسیم کی ۔سینئر صحافی فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے ملک سکندر کی تعیناتی کو خوش آئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک سکندر محنتی اور انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں انکی خدمات سے اہلیان علاقہ ٹاؤن شپ کو آسانیاں حاصل ہوں گی ۔

مہر عبدالروف نے کہا ملک سکندر کا شمار سٹی گورنمنٹ میں محنتی اور ایماندار افسران میں ہوتا ہے ۔ایکس چیئرمین آصف میو نے ملک سکندر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اہلیان علاقہ کے یونین کونسل کے مسائل میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔نشتر ٹاون سے گلزار احمد خان نے کہا کہ ملک سکندر اپنے کام کے سکندر ہیں انکو ہم اور ہمارا سٹاف دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔حاجی مشتاق احمد نے کہا کہ ملک سکندر یونین کونسل نمبر 235 ٹاؤن شپ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ ان سے پہلے سیکرٹری اصغر شاکر نے بھی بڑی محنت سے کام کیا ہے ۔محمد وسیم اور علی عباس کھوکھر نے بھی ملک سکندر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔سابقہ سیکریٹری اصغر شاکر نے ملک سکندر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیارے بھائی ہیں انکی تعیناتی سے مجھے خوشی ہوئی ہے اور ایڈمنسٹریٹر ماڈل ٹاؤن انعم چوہدری کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سکندر اپنے کام کے سکندر ہیں ۔آخر میں ملک سکندر نے تمام دوستوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اتنی محبت دی اور انکے اعزاز میں استقبالیہ دیا جو خوبصورت تقریب کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔انہوں نے اہلیان علاقہ یونین کونسل نمبر 235 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انشااللہ آپکی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور سٹی گورنمنٹ کے قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کردار ادا کرونگا اور ایڈمنسٹریٹر سمیت تمام افسران کو کبھی شکایت کا موقع نہیں دونگا ۔





