*وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کے تحت300ارب روپے سے زائد کی لاگت سے52شہروں میں جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدام کا آغاز*

وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کے تحت300ارب روپے سے زائد کی لاگت سے52شہروں میں جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا میں وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کے سنگ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ذیشان رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھا۔صوبائی وزیر کے ہمراہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں،ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب احمر سہیل کیفی، ممبران قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید،سابق ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے خالد محمو د ڈوگر، سابق ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنروہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید اور ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت 52شہروں میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور پائیدار ترقی کیلئے انقلابی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے 300ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی پروگرام ایک تاریخی نوعیت کا پراجیکٹ ہے اس پروگرام کے پیچھے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سوچ اور وژن ہے تاریخی پروگرام کو بہترین طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے اس قبل شہروں میں کبھی اسطرح کی پلاننگ نہیں کی گئی اس قبل فنڈز جامع پلاننگ کے تحت استعمال نہیں ہوتے تھے صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ مستقبل کے مسائل کو مد نظر رکھ کر اس ڈیزائن کو تیار کیا گیا ہے پورے شہر کے تمام بنیادی مسائل حل کئے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ شہروں کے تمام کاموں کو مکمل کرکے آگے بڑھا جائے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمارے اداروں کی سوچ بدل دی ہے جامع سیوریج سسٹم،ڈسپوز ل اسٹیشنز،ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور بارشی پانی کی نکاسی کیلئے موثر نظام بنایا جارہا ہے سڑیٹ لائٹس، سولرائزیشن، فٹ پاتھ کی تعمیر اور ضروری مشینری و آلات کی فراہمی اس منصوبے میں شامل ہے پہلی جدید اور خصوصی پائیوں کا ستعمال کرکے سیوریج لائن کی مدت25سے بڑھ کر 100 سال کی جارہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کا مقصد نکاسی آب کے مسائل کا پائیدار حل،سیلابی پانی سے نقصانات کو کم کرنا ہے عوام کو صاف پانی کی مسلسل فراہمی،صحت عامہ میں بہتری اور ماحولیاتی تحفظ کا حصول یقینی بنایا جارہا ہے پروگرام سے مجموعی طور پر 70لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہو گی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ گلیوں میں پہلے سیوریج کا کام مکمل کیا جائے گا پھر پختہ کیا جائے گا ہر شہر کی ماسٹر پلاننگ کرکے چل رہے ہیں ماسٹر پلاننگ میں 2050کی آبادی کو سامنے رکھ کر پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے جب بھی کسی شہر کے ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے2050تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے والد میاں نواز شریف کے مشن سیاست برائے خدمت کو لے کر چل رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 56 شہروں میں لوکل گورنمنٹ،16شہروں میں واسا اور 16شہروں میں پی آئی سی پی ان پراجیکٹس پر کام کررہی ہے کچی گلیاں سب سے پہلے پکی کی جائیں گی بارش کے پانی کو زیر زمین ذخیرہ کرکے واٹر ری چارجنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے بعد زرعی استعمال میں لایا جائے گا 78سال کے بعد پنجاب کو ایسی وزیراعلیٰ ملی ہے کہ جس نے وہ کام شروع کئے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ اب پوری دنیا پنجاب کی طرف دیکھ رہی ہے اور پوری دنیا میں ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہا جارہا ہے پہلے کبھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ دیہاتوں میں اور چھوٹے شہروں میں ایسی صفائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت سموگ کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں پنجاب میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا یہ دلیری مریم نواز شریف نے ہی دیکھائی۔تمام شہروں کی بیوٹیفکیشن پر کام جاری ہے پنجاب کی کارکردگی دیکھتے ہوئے باقی صوبوں کی عوام بھی خواہش کررہے ہیں ہمارے وزراء اعلیٰ بھی ایسے ہوں۔کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ ملتان ڈویژن کے شہروں میں جدید انفراسٹرکچر، نکاسی آب اور ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈویژنل انتظامیہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے مکمل اقدامات کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ڈویژن کی 7تحصیلوں میں اس پروگرام کے تحت 50ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے تحت مستقل طور پر مسائل حل کئے جا سکیں گے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے تحت شہروں کی تقدیر بدلنے جاررہے ہیں لاکھوں شہریوں کو صاف ستھری زندگی گزارنے کا موقع ملے گا ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب احمر سہیل کیفی نے کہا کہ حکومت پنجاب جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے مثالی اقدامات اٹھارہی ہے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے پروگرام کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا پروگرام کے تمام منصوبے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کئے گئے ہیں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منصوبوں کی مؤثر نگرانی، مالی شفافیت اور پائیدار نتائج کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے انجینئرنگ، ماحولیاتی تحفظ اور شہری ضروریات کو مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی ہے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام عوام کے معیارِ زندگی میں عملی اور دیرپا بہتری لانے کا جامع منصوبہ ہے پروگرام ڈائریکٹر، پروگرام مینجمنٹ یونٹ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام بریگیڈیئر (ر) اسد محمودنے وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ سیور3497کلومیٹر،سٹروم واٹر ڈرینز181کلومیٹرتعمیراور2612کلومیٹر فٹ پاتھ تیار کئے جائیں گے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس323ایم جی ڈی بنائے جائیں گے 33160مین ہولز کور لگائے جائیں گے 56نئے ڈسپوزل اسٹیشنزاور61ڈسپوزل اسٹیشنز کی بحالی کی جائے گی 308سکر اور جٹنگ اور دیگر ضروری مشینری و آلات خریدی جائیں گی2سالوں میں یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا اس پراجیکٹ کے تحت بوریوالا میں 9ارب روپے کے ترقیاتی کام ہوں گے بوریوالا میں 86کلومیٹر سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جدید میونسپل سروسز کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھنے پرتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوامی فلاح و بہبود اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں عوام جلد اس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہو گی اس موقع پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے مختلف ویڈیوز بھی دیکھائی گئیں اس موقع پرمعززین شہر، تاجر برداری،سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں،

جواب دیں

Back to top button