صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ڈسکہ کے 9 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکیج کے فیز ون پر کام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت چھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز اگلے ماہ میں جاری کر دیئے جائیں گے اور دو ماہ کی ضروری کاروائی کے بعد ان منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا اور تمام منصوبوں کو مفاد عامہ کے پیش نظر بروقت مکمل کیا جائے گا۔یہ بات صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ میں صحافیوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی کے خصوصی ترقیاتی پیکج کے تحت چھانگا میں نیا ڈسپوزل اسٹیشن بنایا جائے گا جبکہ سٹیڈیم روڈ کے ڈسپوزل اسٹیشن کو بھی شفٹ کیا جائے گا اور اس کے علاوہ ڈسکہ کے دیگر دو ڈسپوزل اسٹیشنز کی صلاحیت کو دو گنا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 30 کلومیٹر کی نئی مین سیوریج پائپ لائن بچھائی جائے گی، جو تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو منسلک کرے گی اور جس میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسے سیورج پائپس استعمال ہوں گے جن کی لائف ایک صدی سے زیادہ ہوگی اور جن پر پلاسٹک لائننگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے اس نئے نظام سے ڈسکہ کے نشیبی علاقوں میں پانی اکٹھا ہونے کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈسکہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری اور مکمل کیے جا رہے ہیں جنکی مثال تاریخ میں نے ملتی۔ انہوں نے کہا کہ 40 کروڑ روپے سے 24 کچی گلیوں کو پختہ تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس کے علاوہ 54 گلیوں کی بھی میپنگ کی جا چکی ہے جن کو مستقبل میں پختہ طور پر تعمیر کیا جائے گا اور اس منصوبہ پر 60 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر اسفالٹ کا کام شروع ہو چکا ہے اور یہ روڈ جلد ہی مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کو جامع پلاننگ کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اور یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ہر سڑک بنانے سے پہلے اس کے نیچے سیوریج کا ایک باقاعدہ نظام بنا دیا جائے تاکہ یہ سڑک جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کا ایک باقاعدہ روٹ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ پانی کے قدرتی بہاؤ کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈسکہ کی سڑکیں عجلت میں بنا دی جاتیں اور سیوریج کے بہاؤ کو مدنظر نہ رکھا جاتا تو موجودہ بارشوں اور سیلاب میں بہت ساری سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے تمام تخمینے ریکارڈ کا حصہ ہیں اور وہ ان کے دفتر میں موجود ہیں اور کوئی بھی شہری ان کی تفصیلات اور تخمینوں کا بغور مطالعہ کر سکتا ہے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*
20 گھنٹے ago
الیکشن کمشن نے پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی
21 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ لاہور میں کرپشن کا بازار گرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل ماڈل ٹاؤن کے زیرِ سایہ عملہ کرپشن کے بغیر کام نہیں کرتا،متاثرہ شہریوں کا احتجاج
22 گھنٹے ago
ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کاتحصیل شاہکوٹ، سانگلہ ہل اور ننکانہ صاحب میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ
1 دن ago
*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا نارووال اور شکرگڑھ میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا دورہ*
Related Articles
ستھرا پنجاب کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب،سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود،ڈی جی عمر جاوید،سی ای او شہریار عارف خان نےپرچم کشائی،کیک بھی کاٹا گیا
4 دن ago
*ADB Country Director Emma Fan Leads Delegation in Meeting with Secretary Local Government*
5 دن ago
*اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں وفد کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے زید بن مقصود سےملاقات*
5 دن ago


