ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنائی ہے۔ انتظامیہ نے شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہدرہ اور سگیاں والا بائی پاس کا دورہ کر کے ایمرجنسی اور ریسکیو انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر راوی، اور ریسکیو 1122 کے حکام بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دریائے راوی میں فی الحال 40 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، جبکہ اگلے 24 گھنٹوں میں 60 ہزار کیوسک پانی کے ریلے کی توقع ہے۔سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور مکمل تیاری یقینی بنائیں۔ انہوں نے نشیبی علاقوں سے آبادی کے انخلاء کے لیے جامع پلان تیار کرنے اور ریلیف کیمپوں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ دریائے راوی کے اطراف مشینری اور عملے کی 24 گھنٹے موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔ ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔ سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی انتظامیہ مؤثر طریقے سے سیلابی صورتحال سے نمٹے گی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حفاظتی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پیشگی اقدامات سے ممکنہ خطرات پر قابو پالیا جائے گا۔
Read Next
1 دن ago
لاہور میں 5543 انسپیکشنز، 66 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں،95 ہزارجرمانہ، 11 دکانیں سیل، 19 افراد گرفتار
3 دن ago
ڈی سی لاہور کا ڈیفنس روڈ اور گلاب دیوی ہسپتال کا تفصیلی دورہ، فیلڈ مانیٹرنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
4 دن ago
لاہور کی چار تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس کی مشترکہ ٹیموں کا کریک ڈاون
6 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کا ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ راوی کے اہم پوائنٹس شاہدرہ، کالا خطائی روڈ اور ریلوے ٹریک روڈز ایریا کا دورہ
1 ہفتہ ago
معاون خصوصی برائے انسداد پولیو عظمٰی کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی مشترکہ صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول پولیو جائزہ اجلاس
Related Articles
کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی مون سون انتظامات اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ اریگیشن کو ہدایات جاری
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کا زیرو پولیو ویژن یقینی بنایا جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار میں پولیو مہم اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ضلعی ری سٹرکچرنگ تجاویز، پرائس کنٹرول کا جائزہ لیا گیا*
2 ہفتے ago

