میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 16 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی سمیت تمام متعلقہ بلدیاتی اداروں اور محکموں کو الرٹ رہنے اور بارش کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ برسات کے دوران محکمہ میونسپل سروسز،محکمہ انجینئرنگ اور متعلقہ محکموں کا عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا اور شہر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 16 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے اور محکمے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور بارش کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں، انہوں نے کہا کہ شہر کے چوکنگ پوائنٹس اور نالوں پر بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے پمپس پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ مختلف حساس مقامات پر عملہ بھی ضروری مشینری اور آلات کے ساتھ موجود رہے گا،انہوں نے کہا کہ قلندریہ، زہری ہاؤس، حب ریور روڈ اور دیگر مقامات پر عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رکھا گیا ہے۔ بارش کے دوران سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ساتھ واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ کا عملہ بھی فیلڈ میں موجود رہے گا اور بارش کے دوران متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سے قبل بھی برسات کی صورتحال کو بہتر انداز میں ہینڈل کیا اور اس مرتبہ بھی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بارش کے دوران نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور میں مزید بہتری لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے مانیٹرنگ سیل تشکیل دیا جائے گا جو بارش کے دوران صورتحال کی نگرانی کرے گا اور شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی، میئر کراچی نے واضح کیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران و عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی کے ساتھ انجام دیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
ہائپر اسٹار بیچ ویو پارکنگ کلفٹن میں اسمارٹ پارکنگ سسٹم کا افتتاح، شہریوں کو جدید اور منظم سہولت میسر آئے گی،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
شادمان آئی ٹی پارک کا افتتاح،نوجوانوں کو مفت مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کورسز کرائے جائیں گے،مئیر کراچی
2 دن ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
3 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
3 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
5 دن ago
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago


