وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نیصوبے بھر میں غیر فعال اورخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فنکشنل کرنے کاحکم دیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت آب پاک اتھارٹی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب بھر میں 5027 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی گئی-اجلاس میں تمام فلٹر یشن پلانٹ کا انتظام ایک ہی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کھارے پانی والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر نئے فلٹر یشن لگانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہریو ں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز،چیف ایگزیکٹو آفیسر آب پاک اتھارٹی زاہد عزیز اور دیگر موجود تھے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
18 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں الیکٹروبس سروس کا افتتاح کردیا۔*
23 گھنٹے ago
محکمہ ریونیو رجسٹری سے متعلق سال 2026-27 کی تازہ فیس اور ٹیکس کی تفصیلات
2 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
3 دن ago





