کمشنر کی زیر صدارت لاہور میں ٹریفک روانی وانسداد سموگ کے لیے شہر کے ٹریفک چوکنگ پوائنٹس کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک چوکنگ پوائنٹس اور انسداد سموگ میں براہ راست تعلق ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ٹریفک پولیس و ٹیپا کی جوائنٹ کمیٹی نے شہر میں چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے۔ چوکنگ پوائنٹس سے کاربن اخراج شرح میں کمی کیلئے مختلف انٹروینشنز تجویز کی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کاربن اخراج کی شدت کی بنیاد پر چوکنگ پوائنٹس کی فہرست کے مطابق پلاننگ کریں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے کہا کہ شہر کی بعض سڑکوں و چوکوں پر ٹریفک انجینئرنگ، روڈ ڈیزائین میں معمولی انٹروینشنز کی ضررت ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹریفک روانی کیلئے ایل ڈی اے نے سڑکوں کے پیچ ورک پر کام شروع کیا ہوا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ کمرشل عمارات کے منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں پارکنگ ہی ہونی چاہئے۔ انفورسمنٹ کرائیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹیپا اور ٹریفک پولیس نے شہر میں 19چوکنگ پوائنٹس شناخت کیے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ روڈ ڈیزائین تبدیلی، پیچ ورک، سائن بورڈز، ٹائر کلرز انسٹالیشنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شرکت کی جبکہ ڈی سی لاہور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button