صارفین اب گھر بیٹھے واسا لاہور کا بل جمع کروا سکیں گے۔بنک آف پنجاب اور واسا لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔رئیل ٹائم ٹرانزیکشن سے دوبارہ بل لگنے جیسی شکایات کا خاتمہ ہو سکے گا۔ تمام بنکس میں سے بنک آف پنجاب واسا لاہور کے ساتھ رئیل ٹائم ٹرانزیکشن میں جانے والا پہلا بنک ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہے کہ صارفین کو آسانیوں کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے بنک آف پنجاب کے بعد باقی بنکوں کے ساتھ بھی رئیل ٹائم ٹرانزیکشن معاہدوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔معاہدہ پر واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد اور بنک آف پنجاب سے فرید احمد خان گروپ چیف نے دستخط کیے۔
اس اجلاس میں بنک آف پنجاب سے فرید احمد خان،شرجیل رضا خان ،عامر ڈار،حامد خان شریک تھے۔واسا لاہور سے ایم ڈی واسا غفران احمد ، ڈی ایم ڈی عبداللطیف ،ڈائریکٹر مرتضی حسن اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی مدثر جاوید ڈپٹی ڈائریکٹر احسن حیات، محمد صدیق ،دانیال یونس شریک ہوئے۔