کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس

ڈی سی ننکانہ نے ایم سی ننکانہ حدود میں شامل وقف املاک کی تفصیلات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ صاحب نے املاک کی لیز کے سٹیٹس پر اعداد وشمار پیش کیے۔ایڈمنسٹریٹر وقف ننکانہ صاحب نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی کافی زمین ایم سی ننکانہ اربن ایریا میں آچکی ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ متروکہ وقف املاک کے تحت لیز و آکشن کے پیرامیٹرز کو زمینی حقائق کے مطابق ہونا چاہئے۔ کمشنر لاہور کی متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ کو وقف زمین کے موجودہ سٹیس پر تجاویز بورڈ کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی سی ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد، اے سی آر لاہور اظہارالحق باجوہ سمیت متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر اور لیگل ونگ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button