محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی خالی اسامیوں پر افسران کی تقرریاں،او ایس ڈی بھی شامل

محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر لوکل گورنمنٹ سروس گریڈ 19 کے شاہد فاروق کو انتظامی بنیادوں پر خالی آسامی پر ڈائریکٹر ایل جی اینڈ سی ڈی ساہیوال ڈویژن، ساہیوال کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر ناصر محمود وڑائچ کی انتظامی بنیادوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل نوشہرہ ورکاں خالی آسامی پرتعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ایل جی اینڈ سی ڈی سروس گریڈ 17 کی نازیہ غلام محی الدین جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ‏ پنڈی بھٹیاں کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں کوتبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمبڑیال ضلع سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔او ایس ڈی انوش دانیال کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل جی اینڈ سی ڈی پنڈی بھٹیاں تعینات گیا ہے۔تقرری کی منتظر نوخبہ صبغت اللہ کو خالی آسامی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ سٹی اور تقرری کے ہی منتظر ارشاد احمد وڑائچ خالی آسامی پر پروجیکٹ اسسٹنٹ و اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل جی اینڈ سی ڈی کھاریاں ضلع گجرات تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button