کراچی (30 جولائی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران پاکستان اسٹیل مل کی بحالی اوراضافی اراضی پر اسپیشل اکنامک زون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکرٹری صنعت یاسین شر نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر کی معاونت وفاقی سیکرٹری صنعت سیف انجم اور ان کی ٹیم نے کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون کے قیام کے منصوبے پر 30 مئی 2024 کو کابینہ میں تفصیلی غور کیاگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کابینہ نے وفاقی حکومت کو پاکستان اسٹیل مل کی اضافی اراضی پر اسپیشل اکنامک زون (SEZ) کے قیام کی تجویز دی۔مرادعلی شاہ نے کہا کہ ان کی کابینہ کی رائے ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز پلانٹ کے لیے مختص 700 ایکڑ اراضی کو اسٹیل ملز پلانٹ کی بحالی یا نئی اسٹیل مل کے قیام کے لیے برقرار رکھا جائے، اس مقصد کے حصول کےلیے زمین کی اضافی ضرورت پر باہمی طور پر کام کیا جانا چاہئے۔جس پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے تجویز پیش کی کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو پرانے اسٹیل مل پلانٹ کو بحال کرنے یا 700 ایکڑ پر نیا پلانٹ لگانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 4,840 ایکڑ اراضی کو وفاقی اور صوبائی حکومت کے لیے اسپیشل اکنامک زون SEZ قائم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رانا تنویر نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل سے اسپیشل اکنامک زون کو ترقی دے گی اور اسے چینی سرمایہ کاروں کے حوالے کیاجائے گا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سمندر کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے اسپیشل اکنامک زون کا انفرااسٹرکچر پانی اور گیس کی بنیادی سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سہولتیں SEZ کو ملک کے بہترین زونز میں سے ایک بنانے کے لیے اہم ہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے جلد از جلد کاغذی کارروائی مکمل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ زون کا فوری قیام عمل میں لایا جا سکے۔خصوصی اقتصادی زون روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور ملکی معیشت میں بہتری کا سبب بنے گا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کے تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کو پی پی پی موڈ پر بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ اس قومی اثاثے کو روزگار اور معاشی ترقی کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت زرعی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے فصلوں کے پیٹرن متعارف کروانے، صنعتی شعبے کو مضبوط اور بحال کرنے اور نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے سخت کوشاں ہے۔ ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل افرادی قوت میں اضافہ کرکے انہیں صنعتی شعبے سے وابستہ کیاجائےگا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس*
2 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
2 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


