گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن: پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں 47 کنکشن منقطع، 33 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

**لاہور:** سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) نے گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 47 غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے اور 33 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔لاہور میں، SNGPL کی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 18 کنکشن منقطع کیے اور 27 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر بھی درج کی۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16 کنکشن منقطع کیے۔ گوجرانوالہ میں، ٹیم نے 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

بہاولپور میں، ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 کنکشن منقطع کیے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے۔ فیصل آباد میں، ریجنل ٹیم نے 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ شیخوپورہ میں، ٹیم نے 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور 4 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ ٹیم نے گیس چوروں کے خلاف 1 ایف آئی آر بھی درج کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button