حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران کو پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھانے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے اس سلسلے میں جہاں اور جتنا ممکن ہوسکے ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید 5 فیصد کمی ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا سمجھنا چاہئے۔ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، کچھ وقت ضرور لگ سکتا ہے مگر انشاء اللہ مہنگائی میں واضح کمی نظر آئے گی۔ مزید اس سلسلہ میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے میٹنگ کے دوران تمام متعلقہ افسران کو فیلڈ میں رہ کر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کو ممکن بنانے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی عوام سے طے شدہ کرائے سے زائد رقم لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ایسی زیادتی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کرانے اور روزانہ کی بنیاد پر کرائے چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
22 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
2 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
2 دن ago
PUNJAB ENTERS ‘NEW DIGITAL ERA’ AS CM PUNJAB LEADS AI TRAINING FOR PROVINCIAL MINISTERS
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی
Related Articles
لاہور میں بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ،پتنگوں پرکسی شخصیت کی تصویر یا سیاسی جھنڈے پر بھی پابندی
2 دن ago
*وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی*
3 دن ago




