لیبرالائنس اینٹی پنجاب لیبر کوڈ 2024کے کوآرڈینٹر حنیف رامے اور چوہدری محمود الاحد کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

لیبرالائنس اینٹی پنجاب لیبر کوڈ 2024کے کوآرڈینٹر حنیف رامے اور چوہدری محمود الاحد کی پریس کلب میں پریس کانفرنس اسٹیج پر مہرصفدر، نیاز خان ،اسامہ طارق، مودت حسین ،پروین لطیف انصاری، نصرت بشیر ظفر ، جلوت علی ، بابا سرور ،بابا لطیف انصاری ، غلام فاطمہ ، افضال شیر و دیگرمزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ پنجاب کی تمام لیبر تنظیمیں لیبر کوڈ 2024 کو مسترد کرتی ہیں ۔ حنیف رامے ۔ لیبر الائنس لیبر کوڈ 2024 کو واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہے ۔ حنیف رامے۔ لیبر کوڈ 2024 مزدور دشمنی پرمبنی دستاویز ہے ۔چوہدری محمود الاحد، لیبر کوڈ2024 کو زبردستی مسلط کیا گیا تو پورے پنجاب میں احتجاج ہوگا چوہدری محمود الاحد، مزدور پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئےہیں حکومت مزدور دوست پالیسی بنائے ۔ مہر صفدر، نیاز خان ،غلام فاطمہ ، نصرت بشیر ظفر و دیگر رہنماؤں نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button