لیبر الائنس اینٹی لیبر کوڈ کے زیر اہتمام سیمینارکا انعقاد، خورشید احمد،محمد اکبر،حنیف رامے،آئمہ محمود،نصرت بشیر ظفر دیگر کا خطاب

لیبر الائنس اینٹی لیبر کوڈ کے زیر اہتمام بختیار لیبر ہال لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے آئے ٹریڈ یونینز اور فیڈریشنز کے عہدےداران نے شرکت کی اور لیبر کوڈ جو کہ محنت کشوں کی مشاورت کے بغیر تشکیل دیا گیا ہے اس کو یکسر مسترد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ موجود قوانین محنت پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں بہتری کے لئے سہ فریقی مذاکرات کا انعقاد کرے۔ آئی ایل او کے کنونشن اور جی ایس پی پلس کے تحت حکومت مزدوروں کو ان کے حقوق دینے کی پابند ہے لہذا حکومت پنجاب ایسے کسی قانون کو محنت کشوں پر مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔ مزدوروں رہنماؤں نے مل کر استحصالی قوانین کے خلاف جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سیمینار میں حکومت کی نجکاری کی پالیسی پر بھی شدید تنقید کی گئی اور یوٹیلیٹی سٹوز کے ہزاروں ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نجکاری اور ٹھیکیداری نظام کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔سمینار سے خورشید احمد،محمد اکبر،حنیف رامے،آئمہ محمود ،نصرت بشیر ظفر اور دیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button