ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے فل اسکیل آپریشن کا آغاز 16ستمبر ہو جائے گا، ذیشان رفیق

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے فل اسکیل آپریشن کا 16ستمبر سے آغاز کیا جائے گا ، پلان کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ہر دیہی یونین کونسل میں کم سے کم 10 سینٹری ورکرز اورچار لوڈر رکشہ کے ساتھ کوڑا کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن کرکے گاو¿ں میں قائم عارضی کوڑا کلیکشن پوائنٹ تک پہنچایا جایا گا جہاں سے ٹرالیوں سے کوڑا لفٹ کروا کر یوسی کے ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈمپ کرنا ضلع کونسل کے ذمہ داری ہوگہ اس ضمن میں درکار وسائل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کئے جارہے ہیں اورآئندہ 10روز کے اندر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل ہیومین ریسورس اور مشینری و دیگر انتظامات کو مکمل کریں گے اور اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں ون ٹائم بلک ویسٹ ( روڑیوں ) کو لفٹ بھی کیا جائے گا اور اس کے بعد کسی جگہ بلک ویسٹ جمع بھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے آفس میں ضلعی انتظامیہ ، ضلع کونسل ،میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا بھی اجلاس میں موجود تھے۔صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت صوبہ پنجاب میں یکساں صفائی کے نظام کو آوٹ سورس کیا جارہا ہے تاہم بڈنگ پراسس اور آپریشنل ہونے تک تین ماہ عرصہ درکار ہے تب تک صفائی کی ذمہ داری لوکل گورنمنٹ اور ضلع کونسل کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ستھرا پنجاب کیلئے گرینڈ انوسٹمنٹ کرنے جارہی ہے اور اس ضمن میں لوکل باڈیز کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف افسران کو پوری اتھارٹی دی گئی ہے تاہم فرائض میں غفلت اور کوتاہی پر محاسبہ بھی ان کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پانی کے جوہڑوں اور چھپڑوں کی صفائی کیلئے ضلع کے سائز کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو ایک سے تین تک کرینز اور ایکسیویٹرز فراہم کئے جائیں گے جس سے دیہات میں سیوریج کا بڑا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔ انہوں کہا کہ کابینہ نے صفائی اور سینی ٹیشن سے فیس کی وصولی کیلئے منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی حدود میں گھروں ، دکانوں ، کمرشل و انڈسٹریل کے سائز اور نوعیت کے مطابق فیس کی وصولی کیلئے سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سب سے پہلے عوام کو صفائی ستھرائی کی معیاری سروسز کی فراہمی کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد شہروں کے بائی روڈ دوروں کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس میں ان کو فوکس میونسپل سروسز پر ہوگا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی اور عملہ کی ڈیوٹی سے غائب ہونے پر تشویش پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آو¿ٹ سورس نظام کا مکمل آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر روزانہ اپنی میونسپل کمیٹیز کا علی الصبح دورہ کریں او صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button