حکومت پنجاب نے 28 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نبیل احمد میمن اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کینٹ لاہور کو تبدیل کر کے فاطمہ ارشد کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔
عبد الباسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔خواجہ محمد عمیر محمود کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل علامہ اقبال لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
محمد سلیم کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نشتر لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔محمد عامرکو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ لاہور تعینات کر دیا گیا ہےاور طارق شبیر کی بطور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راوی لاہور تعیناتی کی گئی ہے۔