ایم سی ایل میں پرموشن رولز کی خلاف ورزی کرکےترقیاں،ایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین نے وزیر اعلٰی کو درخواست دے دی ،انکوائری کامطالبہ

لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)ایم سی ایل میں پرموشن رولز کی خلاف ورزی کرکےترقیاں دینے پرایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین نے وزیر اعلٰی کو درخواست دے دی ہے اورانکوائری کامطالبہ کیا ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور میں خلاف قانون اور کیڈر تبدیل کر کے ترقیاں دی گئی ہیں۔پرموشن کمیٹی کی طرف سے ابھی تک غیر قانونی ترقیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔جس میں ایم سی ایل کے اعلٰی افسران ملوث ہیں جن کی اپنی محکمانہ ترقیاں مشکوک ہیں۔ایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین کی درخواست کا مکمل متن اس طرح ہے۔

بخدمت ایڈمنسٹریٹرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور

عنوان "*ایم سی ایل ملازمین کی پرموشن میں رولز کی خلاف ورزی*

جناب عالی!

ایم سی ایل میں ملازمین کی پروموشن کو نامکن بنادیا گیا ہے اگر یونین کی کاوشوں سے پروموشن بورڈ منعقد کیا جاتا ہے تو اس میں بھی چہیتے ملازمین کو نوارنے کے لیے انتہائی پیچد گیاں اور دشواریاں پیدا کی جاتی ہیں۔ اس کی واضح مثال حال ہی میں ہونے والے پروموشن کمیٹی جو 2024-06-01 کو منعقد ہوئی تھی اس میں پروموشن رولز کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اور ملازمین نے بار بار تحریری طور پر ان قانونی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے لیکن قانون شکن آفیسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

محکمہ ہذا میں موجود آفیسران انتہائی اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں اور رولز اینڈ ریگولیشن سے بخوبی واقف ہیں۔ سروس رولز1997 تمام آفیسران کو ازبر یاد ہیں لیکن پروموشن کمیٹی منعقدہ 2024-06-01 میں تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے

بذریعہ آفس آرڈر نمبری 193/Dir (Admn)G مورخہ 2024-06-13 سیریل نمبر 1 تاسیریل نمبر 5 کے تمام اہلکاراکاؤنٹنٹ ہیں اور ان کو سینئر کلرک (14-BS) کی پرموشن لسٹ میں شامل کر کے سکیل – 16 دیا گیا ہے فلیگ A) جو انتہائی غیر

قانونی ہے جس کے بارے میں سابقہ ادوار میں جناب سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہوا ہے کہ اکاؤنٹس کیڈر کے لوگ کلریکل کیڈر میں ترقی نہیں لے سکتے (فلیگ – B) مزید 1997 کے رولز کے مطابق کسی بھی آسامی کا کیڈرتبدیل نہیں ہو سکتا ( فلیگ – C) – پروموشن کمیٹی منعقدہ 2024-06-01 کئی ایک آرڈر چھپائے گئے ہیں جن میں کیڈرز کی تبدیلی کی گئی ہے

 

Dir. (Admn)SG/188. Dir. (Admn)SG/187 جو کہ انتہائی نا مناسب اقدام ہے ان تینوں آرڈرز کے نمبرز

اور 193/Dir (Admn) SG مورخہ 2024-06-13 ، جن میں کیڈرز کو تبدیل کر کے پر موشن دی گئی ہے جو کہ غیر قانونی

جناب عالی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ان غیر قانونی آرڈرز کو 187/Dir (Admn)SG

مورخہ 2024-06-13 منسوخ کیا جائے اور ان کی تنخواہ بند کی Dir. (Admm) SG/193 اور Dir. (Admin) SG/188

جائے تا کہ ملازمین میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جاسکے ۔ جناب کی عین نوازش ہو گی۔

العارض

محبوب احمد بھٹی ، صدر

ایڈمنسٹریٹو سٹاف یونین

صداقت علی گجر، جنرل سیکریٹری

ایڈمنسٹریٹو یٹو سٹاف یونین

میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور

یہ درخواست وزیر اعلٰی پنجاب،

چیف سیکریٹری پنجاب،ڈیشان رفیق وزیر بلدیات، سیکر یٹری بلدیات شکیل احمد میاں، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کو بجھوائی اور ان کے دفاتر میں وصول کروائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button