لاہور ڈویژن میں چاول کی کاشت میں اضافہ، 12لاکھ 41ہزار ایکڑ پر بوائی،کمشنر آفس

کمشنرلاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف کی زیر صدارت ڈویژنل ایگریکلچر ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ ضلع لاہور سمیت ڈویژن میں باسمتی چاول کی بوائی اور کاشت زیادہ ہوئی ہے۔لاہور سمیت پوری ڈویژن میں چاول کی فصل 12لاکھ 41ہزار ایکڑ پر کاشت ہوئی ہے۔اور جعلی کھادئیں اور پیسٹیسائیڈز کیخلاف کاروائیوں میں تقریبا 45لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر لاہور نے کہا کہ چاول فصل کی کٹائی کے بعد فصلوں کی باقیات کو جلانے کیخلاف سخت کاروائیاں کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ زراعت اسسٹنٹ۔لمبردار۔امام مساجد کی کمیٹیاں تشکیل دیکر فصلوں کی باقیات جلانے کیخلاف آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔ایڈیشنل کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اضلاع کے اے ڈی سی جیز کمیٹیوں کی آگاہی مہم کو براہ راست مانیٹر کریں اور اس پر روزانہ رپورٹنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ لیبارٹریز میں پیسٹائیڈز سیمپلز جانچ کی تعدادکو صفر سطح پر لایا جائے۔ایڈیشنل کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ یوریا کی کنٹرول ریٹ پر پوری ڈویژن میں دستیابی اور فراہمی نارمل ہے۔کوئی کمی نہیں۔ایڈیشنل کمشنر لاہور نے کہا کہ نہری پانی چوری کیخلاف سخت ایکشن لیں۔ٹیل تک پانی کا پہنچنا کسان کا اولین حق ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 2.8ملین بڑے جانور ہیں۔لائیوسٹاک انکی 99فیصد ویکسینیشن مکمل کرچکا ہے۔ایڈیشنل کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ جعلی کھادوں اور جعلی زرعی ادویات میں ملوث مافیا کے خلاف کارروائیاں کی جایئں یہ کسانوں کا استحصال کرتے ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت شیر محمد شیراوت سمیت پولیس افسران۔پراسیکیوشن۔ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی افسران و دیگر کی شرکت اور اے ڈی سی جیز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button