گورننگ باڈی کا اجلاس، سوشل سکیورٹی ہیڈآفس کی جگہ پر ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) کی گورننگ باڈی کا 164 واں اجلاس منعقد کیا گیا صوبائی وزیر لیبر، چیئرمین گورننگ باڈی پیسی فیصل ایوب کھوکھر نے صدارت کی۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی ،اجراوراجیر کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی۔

رحمت للعالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے لئے نیوٹریشن کی آسامی کی منظوری دی گی۔ ادارے کے فنانشل امور میں بہتری اور شفافیت کے فروغ کیلئے ڈائریکٹر جنرل(فنانس ونگ) کی آسامی پر ڈیپوٹیشن آفیسر تعینات کرنے کی منظوری، انتظامی امور میں بہتری کیلئے ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور دفاتر کے لئے نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خریداری کی منظوری،15 گاڑیاں اور 5 موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی۔ اس پر آئمہ محمود نے تحفظات کا اظہار کیا۔شفافیت، پیپرااور ڈرگ رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے گورننگ باڈی نے سال 2024-25کے لئے ادویات کی خریداری کی منظوری دے دی

گورننگ باڈی نے سوشل سکیورٹی ہیڈآفس کی جگہ پر ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کیلئے فنانشل کنسلٹنٹ کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے

سوشل سکیورٹی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری۔ڈینٹل ڈیپارٹمنٹس کیلئے 2 ڈینٹل سرجن کی آسامیوں کی بھی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اینڈو کرائنولوجسٹ، گیسرو اینٹرو لوجسٹ،اینستھیٹسٹ اور نیوکلیئر فزیشن سپیشلسٹ کے سروس ریگولیشنز کی منظوری دے دی اور ورکرز کی سہولت اور آسانی کے لئے سوشل سکیورٹی ڈسپنسری (سی ٹی ایم) ملتان کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button