پنجاب بھر کی مزدور تنظیموں نے مزدور قوانین پر من و عن عملدارآمد کی ٹھان لی۔لاہور پریس کلب میں ہونے والے مزدورتنظیموں کے اجلاس میں اعلامیہ جاری کیا گیا کہ مزدورقوانین پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے ، محکموں کو بد انتظامی ، شاہ خرچی اور سرخ فیتہ سسٹم سے نجات دلائی جائے ، ورکرز ویلفیئر فنڈ ز میں زیر التواء37 ہزار درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے ، راشن کارڈ سکیم خصوصی فنڈ زسے بنائی جائے ، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز اور سوشل سکیورٹی پنجاب کے فنڈز کو کسی دوسرے پروگرام کے لئے استعمال نہ کیا جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشدانصاری نے کہاکہ مزدور حقوق کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مشترکہ جدوجہد کی جائے گی ، اور صحافی قیادت مزدور حقوق کا ہرفورم پر دفاع کرے گی ۔

زاہد عابد
سیکرٹری






