وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےجامعہ پشاور کے تحت نو قائم شدہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے اطمینان اور خوشی کا باعث ہے، انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا قیام بلاشبہ ایک منفرد اقدام ہے جو سرکاری جامعات کو دیرپا بنیادوں پر چلانے اور انہیں مالی طور پر مستحکم بنانے کے حکومتی وژن کی طرف عملی قدم ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کا تیز رفتاری سے قیام ممکن بنانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید رکھتا ہوں کہ یونیورسٹی اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کے مقاصد کا حصول بھی یقینی بنائے گی۔ علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سے صحت کے شعبے کو درکار تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی، یہ انسٹیٹیوٹ ایک طرف یونیورسٹی کی مالی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تو دوسری طرف ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری کے ذریعے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے اختیار کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے، جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے ہیں تو سروس ڈیلیوری خود بخود بہتر ہوتی ہے، اداروں کو پاؤں پر کھڑا اکرنا ضروری ہے جب ادارے کھڑے ہونگے تو صوبہ بھی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔ ہم پہلا صوبہ ہیں، قرض اتارنے کے لئے فنڈ قائم کر کے 30 ارب روپے بھی منتقل کر دیے ہیں۔ ہم اسپتال میں علاج، سکول میں تعلیم فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ہم مزید جامعات میں بھی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کورسز شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں، ہم انسانوں پر سرمایہ لگا رہے ہیں، اپنے نوجوانوں کو اثاثہ بنائیں گے۔ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، اسے استعمال میں لانا ضروری ہے، بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق صوبے کی مالی خود کفالت کے لئے مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
8 گھنٹے ago
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
2 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
2 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی نیشنل اکنامک کونسل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو!
Related Articles
*لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے ایل سی ایس، پی یو جی ایف ایسوسی ایشن کی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات
6 دن ago
*بگڑتی ہوئی صورتحال اور سنگین مالی بحران پر خیبرپختونخوا کےبلدیاتی اداروں کی تمام کیٹیگریز کے ملازمین نے ایکا کر لیا*
6 دن ago
حکومت خیبرپختونخوا نے ڈپٹی کمشنرز نارتھ وزیرستان، ساوتھ وزیرستان اور مہمند کو او ایس ڈی بنا دیا
7 دن ago

