صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 15 ارب کے فنڈز کی منظوری اورسوا کھرب کے دو ترقیاتی منصوبوں کی کلئیرنس دے دی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 15ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 50ویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔اجلاس میں فیصل آباد میں آرٹیریل مین سکینڈری اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے 8 ارب 45کروڑ منظور ہوئے۔محکمہ جنگلات میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل اور جی آئی ایس تحفظ پروگرام کیلئے 1 ارب 20کروڑ منظور کئے گئے۔لال سہانرا نیشنل پارک میں ایکو ٹوررازم کی سہولت کے قیام کیلئے 2 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ای ایم سی، ای پی ڈی و دیگر منسلک نئے اداروں کے لئے گرین بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 3 ارب 72کروڑ منظور کئے گئے۔

اجلاس میں 2 کھرب 25 ارب کی 2 سکیموں کی بھی کلئیرنس دی گئی۔دونوں سکیموں کی حتمی منظوری سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی دے گی۔پنجاب آرٹیریل روڈز بہتری پروگرام کیلئے 2کھرب 2ارب کی سکیم کی کلیرنس دی گئی۔

چکوال میں گھمبیر ڈیم کی تعمیر کیلئے 23ارب 18کروڑ کی بھی کلئیرنس دے دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی شرکت کی۔

ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button