پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 60 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے گئی۔ اجلاس میں شہر میانوالی میں سیوریج اور ڈرینیج نظام کی بحالی کے لیے 1 ارب 30کروڑ روپے کے فنڈز اور جنوبی پنجاب غربت میں کمی کے 32 ہزار ملین کے منصوبہ SPPAP کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں ٹی ڈی سی پی سیاحتی مقام ضلع چکوال اور خوشاب کی بہتری کے لیے پوزیشن پیپر، محکمہ اوقاف پنجاب میں مربوط آپریشن مینجمنٹ اور مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے قیام کے لیے نئی آسامیوں کے پوزیشن پیپر ، پائیدار لائیو اسٹاک کے لیے لیبارٹری نیٹ ورکنگ، بیماریوں کی رپورٹنگ اور موبائل فیلڈ ایپی ڈیمیالوجی کو مضبوط بنانے کے لیے پوزیشن پیپر ، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کا قیام اور ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات کے لیے پوزیشن پیپر کے منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






