لاہور، سرگودھا، خانیوال اور شیخوپورہ میں آیکوا بزنس حبز کے قیام کے لئے 49 ارب،پی ڈی پی کیلئے ڈھائی ارب کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 56 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے54 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور، سرگودھا، خانیوال اور شیخوپورہ میں آیکوا بزنس حبز کے قیام کے لیے 49 ارب روپے کے فنڈز ، ضلع سرگودھا میں لاہور–سرگودھا روڈ پر ڈوڈا کرسٹل کیمیکل مل سے جسوال بھابھرا بذریعہ مڈھ رنجھا، کوٹ مومن روڈ (بھڈی سین ملا کے قریب) سڑک کی بحالی/ازسرِنو تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پنجاب میں سیوریج اور اسٹورم واٹر سہولیات کی فراہمی) کے لیے پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے قیام کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے اور ضلع حافظ آباد میں دریائے چناب کے بائیں کنارے کٹاؤ سے تحفظ (کوٹ کمیر اور بہک احمد یار) کے لیے ایک ارب 30کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں انٹیگریٹڈ کرمنل جسٹس سسٹم منصوبہ، محکمہ میں خریداری، ترقیاتی منصوبہ بندی اور سروس ڈیلیوری مانیٹرنگ کے لیے استعداد کار میں اضافے کے لیے پی ایم یو کا قیام اور پنجاب ریسورس مینجمنٹ اینڈ پالیسی یونٹ (PRMPU) کی تنظیم نو کے منصوبوں کے ورکنگ پیپرز کی منظورہ بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔

جواب دیں

Back to top button