لاہور میں پارکس کی بحالی کا آغاز کردیا گیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کااندرون لاہور کے پارکس کا دورہ،بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور وعدہ تکمیل کی جانب گامزن۔۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیر زمین واٹر ٹینکس کی تکمیل کے بعد پارکس کی بحالی کا آغاز کردیا گیا۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور کے ہمراہ اندرون لاہور کے پارکس کا دورہ کیا۔کریم پارک گول کراونڈ پارک کی بحالی کے آغاز پر پی ایچ اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ورکنگ پلان بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے نہرو پارک، واپڈا گراؤنڈ اور میاں منشی ہسپتال سے متصل گراؤنڈز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پارکس میں بہترین لائٹس، اوپن جم، ٹریک اور پھولوں کی اقسام لگائی جائیں گی۔گراؤنڈز میں کھیلنے کیلئے فلڈ لائٹس سمیت پچ اور کورٹس بنائے جائیں گے۔ نوجوانوں کے کھیل اور سیرو تفریح کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے لاہور راجہ منصور کا کہنا تھا کہ زیر زمین بنائے جانیوالے واٹر ٹینکس کی تعمیر کے بعد تمام پارکس کو جدید سہولیات سے بحال کیا جائے گا۔ شہر کے پارکس میں پھولوں کے ساتھ ساتھ رنگی برنگی لائٹس اور سٹرکچرز بھی لگائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button