*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام اضلاع کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے تمام واساز مشینری اور ملازمین کے یونیفارم کا یکساں نفاذ رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر تسلی بخش کارکردگی والے افسران کی اس نظام میں کوئی جگہ نہیں۔صوبہ بھر میں نالوں کی صفائی اور مین ہولز کورنگ نہ کرنے پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔مین ہول کورز کی مانیٹرنگ اور زیرو کمپلینٹ کیلئے تمام اضلاع میں ٹیموں کی تشکیل کردی گئی ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈ کیا جائے گا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے۔ ترقیاتی کاموں کے دوران عوامی مشکلات کا احساس، راستوں کو صاف رکھنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کل سے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا اور کارکردگی کا جائزہ فیلڈ سے لیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button