چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے ملاقات کی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے فیلڈ آپریشن اور پیرا قوانین بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فیلڈ ٹیموں کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریکوری کولیکشن میں اب پیرا فورس کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔کار سرکار میں مداخلت یا مزاحمت کی صورت میں انفورسمنٹ ٹیموں کی معاونت کیلئے پیرا فورس ہمراہ ہوگی۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ اب ڈویژنل سطح سے اضلاع میں بھی ٹیکس پیئرز کی آسانی کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ضلعی دفاتر کے قیام سے مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ محصولات اکٹھے کیے گئے۔آئی ٹی سیکٹر میں جدید اصلاحات، آن لائن ٹیکس ادائیگی اور شکایات کا اندراج کیا جارہا ہے۔پیرا فورس کے قیام سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کیخلاف موثر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی جی پیرا نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جدید اصلاحات اور ریونیو کولیکشن ماڈل کو سراہا۔پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کی لیگل ٹیمیں مشترکہ لائحہ عمل پر کام کریں گی۔
Read Next
1 دن ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
3 دن ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
6 دن ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی اور ڈیفالٹرز کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں میں تیزی کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی،لاہور کے 31 انفورسمنٹ افسران کے تبادلے*
Related Articles
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
3 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات*
3 ہفتے ago



