پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 55 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی. اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں چولستان میں پختہ سڑکوں کی بحالی، توسیع، بہتری اور تعمیر کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اسکے علاوہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں

17 منظور شدہ اسکیموں کے تحت 34 ایمرجنسی گاڑیوں کی خریداری اور 323 ایچ آر پوسٹس کے قیام کے لیے پوزیشن پیپر کی منظوری، پنجاب ٹورازم فورس کے قیام کے لیے گاڑیوں کی خریداری سے متعلق پوزیشن پیپر کی منظوری، جھنگ میں ڈیٹ پام ریسرچ سب اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور پپیتا کی ورائٹل بہتری، مینجمنٹ اور پپیتا لیف کرل وائرس کے منصوبے کے لیے گاڑی کی منظوری سے متعلق پوزیشن پیپر کی کلیئرنس بھی دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور ، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ۔






