پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا،معروف فاسٹ فوڈ چین سمیت 11 پوائنٹس سے ریکارڈ ضبط

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔ لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹیکسلا، اور بہاولپور میں 58 مارکیز اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق انفورسمنٹ افسران نے معروف فاسٹ فوڈ چین سمیت 11 پوائنٹس سے ریکارڈ ضبط کر لیا۔ بے ضابطگیوں کی بناء پر 4 معروف ہوٹلز کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔ جوہر ٹاؤن سے فاسٹ فوڈ چین اور معروف ریسٹورنٹ کی 2 برانچز کے ریکارڈ میں خرد برد پائی گئی۔40 فوڈ پوائنٹس اور 7 مارکیز کو ای آئی ایم ایس نہ لگانے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ عوام سے ٹیکس وصولی کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع کروانے میں خرد برد کرنا جرم ہے۔جعلی رسیدوں کا خاتمہ اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ای بل وصولی کی تصدیق کیلئے پی آر اے سہولت ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھائیں۔

جواب دیں

Back to top button