وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے زراعت، خوراک اور خزانہ محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کے مطابق فوڈ سییکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ24-2023 میں سندھ میں 4.592 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا ہوئی تھی، تاہم اس سال امدادی قیمت نہ ہونے کے باعث پیداوار کم ہو کر 3.542 ملین میٹرک ٹن رہ گئی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں اس سال 35 لاکھ 42 ہزار 510 ٹن گندم حاصل کی گئی، جس کی اوسط پیداوار فی ایکڑ 28.70 من رہی۔مراد علی شاہ نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال خوراک کی فراہمی کے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کاشتکاروں کی مدد نہیں کریں گے تو ہمیں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ اس کا حل یہ ہے کہ کسانوں کو مراعات دی جائیں تاکہ وہ زیادہ گندم کاشت کریں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کے پاس اس وقت 12 لاکھ 65 ہزار 380 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ پاکستان کے مجموعی ذخائر 47 لاکھ ایک ہزار 682 میٹرک ٹن ہیں۔ سندھ اور بلوچستان کو اپنی گھریلو ضرورت پوری کرنے کے لیے ماہانہ تقریباً چار لاکھ ٹن تیل درکار ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ کے پاس مارچ میں نئی فصل آنے تک صوبے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ذخائر موجود ہیں۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ خوراک، زراعت اور خزانہ محکموں کے مشترکہ اجلاس میں کاشتکاروں کے لیے جامع مراعاتی منصوبہ پیش کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسانوں کا ساتھ دینے کا ہے۔ گندم کی کاشت میں اضافہ ہی ہمارے عوام کے لیے خوراک کی فراہمی کی ضمانت ہے۔
Read Next
1 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت صوبائی لوکل گورنمنٹ کمیشن کا اجلاس
1 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مائل اسٹونز سینٹر فار کاگنیٹو اینڈ لینگویج ڈویلپمنٹ کا دورہ
4 دن ago
کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لئے ہاکس بے پلاٹس کی قرعہ اندازی،639 اراکین شامل
4 دن ago
*سندھ اینیمل ڈیزیز سرویلنس سینٹر نے پالتو بلی کا پہلا سائنسی پوسٹ مارٹم کرلیا*
6 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات*
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،اسٹار واش پروگرام کےلیے ضلع کونسلز اور ایس پی ایچ ایف کے درمیان معاہدے کی مںظوری
1 ہفتہ ago
*سماعت سے محروم محمد احمد خان امریکی یونیورسٹی سے اسکالرشپ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے*
1 ہفتہ ago



