پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔بلدیاتی اداروں کے پنشنرز کی پنشن، گریجویٹی ، لیو انکیشمنٹ وغیرہ liabilities کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ میٹنگ سپیشل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے زیر صدارت 03 فروری 2026 کو طلب کر لی گئی ہے۔جس میں کمزور مالی پوزیشن والی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ریٹائرڈ ملازمین کی بقایا جات لیو انکیشمنٹ ، پنشن، گریجویٹی وغیرہ کی ادائیگیوں کے کیس کو حتمی شکل دے کر خصوصی گرانٹ کے لئے کیس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جائے گا۔جب کہ کمزور پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کا کیس برائے اجراء گرانٹ بھی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیر غور ہے جس کی ریلیز جلد متوقع ہے۔جب کہ TMAs کے لئے پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی جگہ مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کا ڈرافٹ منظوری کےلئے صوبائی محکمہ قانون کے زیر غور ہے اور پرسنل لیجر اکاؤنٹ میں عارضی توسیع یعنی 30 جون 2025 تک کا کیس اکاؤنٹنٹ جنرل افس خیبرپختونخوا میں پراسس میں ہے۔ یاد رہے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے وفد کی سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سے میٹنگ کے تسلسل پیش کی گئی ڈیمانڈز کے حل کی طرف پیش رفت کا حصہ ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
22 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے کینیڈا کے ہائی کمشنر کی اہم ملاقات
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
Related Articles
خیبرپختونخوا حکومت کےزیرِ انتظام ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف گرینڈ جرگہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا
1 ہفتہ ago



