وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے مثالی گائوں پراجیکٹ پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف دیہات میں بھی شہروں جیسی سہولیات چاہتی ہیں۔ ماڈل ویلیج پروگرام پنجاب میں ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی مریم نواز کے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت تیار کی گئی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ماڈل ویلیج پروگرام کے تحت دیہات میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ کچی گلیوں کو پختہ کرنے کے ساتھ چلڈرن پارک بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں صوبہ بھر کے مجموعی طور پر 550 دیہات کو ماڈل ویلیج پروگرام کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ اس میں راولپنڈی ڈویژن کے 64، لاہور کے 51، گوجرانوالہ کے 64 گائوں شامل ہیں۔ گجرات ڈویژن کے 53، ساہیوال کے 49، ڈی جی خان کے 51 دیہات میں بھی کام ہوگا جبکہ بہاولپور کے 61، فیصل آباد کے 37 گائوں پروگرام کے تحت ماڈل بنیں گے۔ ذیشان رفیق نے بتایا کہ سرگودھا ڈویژن کے 45 اور ملتان کے 75 دیہات پہلے مرحلے میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس ڈویژنز کے 414 دیہات کیلئے سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیر نے باقیماندہ سکیموں کے پی سی ون کی بھی جلد منظوری لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی آبادی کی اکثریت دیہات میں بستی ہے۔ آبادی کی اکثریت کو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھ کر ترقی اور خوشحالی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ مریم نواز پہلی وزیراعلی ہیں جو شہروں اور دیہات میں بنیادی سہولیات کی یکساں فراہمی کا ویژن رکھتی ہیں۔ ستھرا پنجاب پروگرام اس کی واضح مثال ہے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا بلدیاتی اداروں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ،ایم سی ایل نے 50 فیصد آمدن کا شیئر مانگ لیا
8 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ
2 دن ago
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
3 دن ago
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات،بلدیاتی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
5 دن ago
*ڈپٹی کمشنرز ستھرا پنجاب ایجنسیز کے چئیرپرسنز تعینات،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،میونسپل کارپوریشنز،ڈی سیز،میونسپل کمیٹیاں اے ڈی سی میونسپل سروسز کے حوالے
1 ہفتہ ago
سید نجف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات،ڈائریکٹر ڈیٹا کلیکشن کا اضافی چارج
1 ہفتہ ago



