وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق پنجاب کے 14 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیاں ریکارڈ مدت میں قائم کی گئیں۔سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کا ملازمین کی تنخواہوں کےحوالے سےمحکمہ لوکل گورنمنٹ سے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئےہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق
نئی واسا ایجنسیوں میں متعلقہ میونسپل کارپوریشنز اور کمیٹیز کا موجودہ سٹاف تعینات کیا گیا تھا۔
کم دستیاب عملے کے پیش نظر متعلقہ ایم سیز کے ملازمین نئی واسا ایجنسیوں میں تعینات کئے گئے۔متعلقہ ایم سیز کے ملازمین تا حکم ثانی اپنی موجودہ آسامیوں کے مطابق ہی بلا تعطل تنخواہیں لیتے رہیں گے۔ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، مری، گجرات اور سیالکوٹ کی میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسرز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔حافظ آباد، جہلم، رحیم یار خان، جھنگ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کی میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسرز کے نام بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ 
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ملازمین کے مسائل کا حل یقینی بنایا گیا۔





