متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 356واں دو روزہ اجلاس چیئرمین بورڈ سید عطاء الرحمن کی زیر صدارت منعقد

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 356واں دو روزہ اجلاس چیئر مین بورڈ سید عطاء الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے بریفنگ دی، اجلاس میں ممبران بورڈ بریگیڈیر(ر) اختر نواز جنجوعہ،ڈاکٹر جویریہ غضنفر سہر وردی،سہیل احمد رضا،ڈاکٹر ہری لال بھاگیہ،کرشن لال،سردارپرتاب سنگھ،منمیت کور،سردار بھگت سنگھ کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن شاہد بشیر،ڈائیکٹر لیگل عظمی شہزادی،کنٹرولر اکاوؑنٹس عدیل احمد،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان ودیگر بورڈ افسران کی شرکت۔ پہلے روز سابقہ 352تا 354 ویں اجلاس کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین بورڈ نے کہا کہ لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں موجود قیمتی ٹرسٹ پراپرٹیز کی سیکورٹی اور بہتر استعمال میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے ۔ٹرسٹ بورڈ کی لینڈ اور پراپرٹیز سے بہتر منافع کمانے کے لیے پراپرٹیز کو ڈویلپمنٹ /لیزکے لیے دیا جا ئے ۔ ون مین کمیشن (OMC) اور FIAکے تعاون سے قبضہ مافیا سے قیمتی پراپرٹیز واگزار کروانے میں مدد ملی ہے۔ چیئرمین بورڈنے کہا کہ PSGPC کے تعاون سے پاکستان میں موجود اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی اصل حالت میں بحالی اور تزئین وآرائش کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بورڈ کے زیر انتظام پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیویشنز کی کارکرد گی مزید بہتر بنانے کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے جبکہ اسٹاف کے مزید بھرتی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔سیکرٹری بورڈ نے ممبران کو بتایا کہ چیئرمین کی ہدایات کے مطابق بورڈ کی آمدن بڑھانے کے لیے اقدا مات کیے جا رہے ہیں جبکہ ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف موثر کاروائی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں انتظامی امور آمدن کو مزید بڑھانے کی بابت اہم فیصلے کیے گئے جبکہ محکمہ کی کارکردگی،ایمپلائز ویلیفئر و دیگر انتظامی ایجنڈا آئٹمز زیر بحث آئے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ ممبران کا دوسرے دن کا اجلاس آج مورخہ 21جون کو ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button