کمشنرو ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن فیصل آباد سلوت سعید کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو تین دہائیوں بعد فیلڈ میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری مل گئی
کمشنر نے چابیاں متعلقہ شعبوں کے ڈرائیورز کے حوالے کیں۔اس موقع پر کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ نئی مشینری کے شامل ہونے سے انسداد تجاوزات اپریشن،صفائی مہم، لائٹس کی درستگی و دیگر عوامی بہبود کے اقدامات میں مددملے گی۔ایکسیویٹر،ٹرک،50 فٹ اونچائی والی سکائی ماسٹر وہیکل اورڈمپرخریدا گیا ہے۔عوامی بہبود کے جاری اقدامات پر عملدرآمد کو مزید تیز کیا جائے۔انسداد تجاوزات اپریشن میں نرمی نہیں آنی چاہئے ۔
چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے نئی مشینری کو بروئے کار لانے بارے بریفنگ دی۔