لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر پونچھ ڈویژن کا اجلاس، ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ ذاہد محمود کی شرکت

لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر پونچھ ڈویژن کا اجلاس زیر صدارت ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ ذاہد محمود خان کی سربراہی میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ پونچھ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل ڈائریکٹر پونچھ سردار طاہر اشرف، نظامت اعلی لوکل گورنمنٹ کے آفیسران، ڈپٹی

ڈائریکٹر ، ایکسیئن  اور پراجیکٹ منیجرز نے شرکت کی۔اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ انتظامی اور مالی معاملات زیر بحث آئے۔آزاد جموں و کشمیر کے ڈویژنل بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور یونین کونسلز سطح پر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button