چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی عباس بخاری کی تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے عہدیداران سے ملاقات

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید علی عباس بخاری نے کلاک ٹاور اور 8 بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے چیمبر آف کامرس فیصل آباد کے عہدیداران سے تفصیلی ملاقات کی۔

مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ تجاوزات پر زیرو ٹالرنس کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے وژن سے آگاہ کیا گیا۔عظمت فردوس میونسپل آفیسر ریگولیشن کے کام کو بھی سراہا گیا۔

علاوہ ازیں چیف آفیسر سید علی عباس بخاری نے کلاک ٹاور پر گمٹی اور قیصری گیٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے کمشنر فیصل آباد/ ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کے ویژن کے مطابق ان تاریخی یادگاروں کی تزئین و آرائش کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button