بلدیہ عظمٰی کراچی کابرساتی پانی کو ذخیرہ کرنے کا تجربہ کامیاب ،کنویں میں ذخیرہ ہوا پانی پارکوں میں استعمال ہوگا،مرتضٰی وہاب

بلدیہ عظمٰی کراچی کابرساتی پانی کو ذخیرہ کرنے کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام برنس گارڈن میں بنے کنویں میں بارش کا پانی ذخیرہ ہو رہا ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بتایا ہے کہ کنویں میں ذخیرہ ہوا پانی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکوں میں استعمال ہوگا۔ آئی آئی چندریگر روڈ، شاہین کمپلیکس و دیگر علاقوں کا برساتی پانی کنویں میں جمع ہو رہا ہے۔ چند ماہ قبل میئر کراچی کے احکامات پر برنس گارڈن میں موجود چار کنویں بحال کئے گئے تھے۔ برنس گارڈن 1927 میں بنا تھا جس میں چار کنویں تھے گزشتہ سال ہم نے ان کو کنوؤں کو بحال کر وایا تھا۔ برنس گارڈن کے ساتھ ساتھ اطراف کے علاقوں میں پانی جمع نہیں ہوا۔کنوؤں کی بحالی کے بعد بارشوں میں مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 14 انڈر پاسز اس وقت کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوا۔شہر کی تمام مرکزی شاہراہیں اس وقت کلیئر ہیں ۔ کے ایم سی ،واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیمیں اس وقت گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

جواب دیں

Back to top button