مرتضیٰ وہاب رات کو جاگتے ہیں اور ہم چین سے سوتے ہیں، آج میں نے سوچا کہ ہم بھی جاگ کر شہر کو دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رات گئے کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2022کی بارشوں میں شہر کے نکاسی سسٹم نے بہتر پرفارم کیا۔اب 2024 کی بارشیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، بلدیاتی اداروں کے ورکرز نے دن رات کام کیا ہے۔بلدیاتی اداروں کی محنت کے باعث شہر بہتر صورتحال میں ہے۔
ابھی بھی الرٹ ہیں اور ہماری تیاری مکمل ہے۔گزشتہ ایک ہفتے سے ساؤتھ۔ ایسٹرن اضلاع میں ایوریج سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔کافی اضلاع اور شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ہم نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کیا ہے۔عوام کے مسائل حل کررہے ہیں، اس سے پہلے میں رائیٹ بینک کے مسائل دیکھ کر آیا تھا۔
سیلاب متاثرین کے گھر دیکھے اور وہ بہت خوش تھے۔میں ٹنڈو محمد خان میں بھی سیلاب متاثرین سے مل کر آیا ہوں۔وہ مجھے اپنے گھر لے گئے اور پرسکون ہیں۔نئے تعمیر شدہ مکانات میں رہنے والوں نے چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔بلوچستان میں بارشوں کے باعث پانی نیچے آیا ہے۔منچھر جھیل میں 115 فٹ پانی موجود ہے۔منچھر جھیل سے پانی دریا میں نکل جائے گا۔ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسائل کی وجہ سے بارشیں اور سیلاب کا سامنا ہے۔

ہم نئے جنگلات لگانے کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب بھی اس موقع پر موجود تھے






